لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب او سینئر وزیر کی سموگ تدارک بارے پریس کانفرنس کے باوجود لاہور کے گرین لاک ڈاوٓن علاقے میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کر ایا جا سکا ،۔شہر میں خطرناک حد تک پہنچنے والے ائیر کوالٹی انڈکس روکنے میں بھی کارروائیاں زیرو ہیں۔ گرین لاک ڈائون بھی سموگ کی شدت میں کمی نہ کر سکا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو روایتی طریقہ کار اپناتے ہوئے سب اچھا کی رپورٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔