لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے کرسمس کے حوالے سے ڈویڑن کے گرجا گھروں کے پادری منتظمین اور کرسچن کمیونٹی کے ممبران سے ملاقات کی میٹنگ میں کرسمس پروگرام کے سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق شرکا میٹنگ نے کرسمس کے حوالہ سے سیکورٹی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا،ایس پی سول لائنز کے مطابق کرسمس کے پر مسرت موقع پر تمام گرجا گھروں اور عبادتی پروگرامز کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی،سیکورٹی سے متعلق درپیش مسائل کو اولیں ترجیحات پر حل کریں گے،تمام کرسچن کمیونٹی سیکورٹی معاملات میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں،کرسمس کے پر مسرت موقع پر غلغپاڑہ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن ہو گا،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا،کرسمس کی عبادت کے لیے آنے والے تمام افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا،پارکنگ کو گرجا گھروں سے دور مناسب فاصلے پر بنایا جائے گاگرجا گھروں کے گرد و نواح میں مشکوک سرگرمیوں کے بارے فوری متعلقہ پولیس کو انفارمیشن دیں،گرجا گھروں اور کرسچن آبادیوں کے گردونواح میں سرچ آپریشنز سمیت موثر پیٹرولنگ کی جا رہی ہے،ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کرسمس کی خوشیوں کو محفوظ بنائیں گے،میٹنگ کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائے خیر کی گئی،