جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی:ایس پی سول لائنز
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او مزنگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والا 2 رکنی متحرک گینگ گرفتار کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مزنگ رائیآصف جبار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والا 2 رکنی متحرک گینگ کے سرغنہ یونس اور اس کا ساتھی فیصل کو گرفتار کرلیاایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار کے مطابق ملزمان نے شہر میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں شامل ہونے کا انکشاف کیا ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکلیں ،پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ مزنگ رائے آصف جبار اور پولیس ٹیم کو دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات ہیں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی