ایس پی ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

 ڈی آئی جی سید ذیشان رضا نے ڈاکٹر عقیلہ کو پھولوں کا گلدستہ،الوداع کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر میں الوداعی تقریب کا پروقار انعقاد کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق الوداعی تقریب کا انعقاد ایس پی ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی کے اعزاز میں کیا گیاتقریب میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا ایس ایس پی محمد نوید اور تمام ڈویڑنل ایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی ایس پی ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی اب ایس پی پی سی بٹالین ون تعینات ہو گء ہیں اس سے پہلے ایس پی ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی بطور ایس پی سی آر او فرائض سرانجام دے رہی تھیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی کو شیلڈ دی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ایس پی ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی کو پھولوں کا گلدستہ دیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے نئی تعیناتی پر نیک تمنا ئوں کا اظہار کیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور دیگر افسران نے ایس پی ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی کو الوداع کیا،