ایس پی صدر نے ڈویڑن کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر نے ڈویڑن کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے گرجا گھر کی سکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیاایس پی صدر ڈاکٹر غیور خاں نے ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن کے گرجا گھروں کا دورہ کیاایس پی صدر نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو الرٹ ،سکیورٹی بارے بریف کیا ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا تھا کہ گرجا گھر کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ پر بھی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔عبادت کے لیے آئے افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں۔