علی حسن کے نازک اعضا کو بھی کاٹ دیا گیا،مقتول رات رسم حنا کی تقریب میں پیسے لوٹتارہا ،صبح لاش برآمد،پولیس
کالاشاہ کاکو (خصوصی رپورٹ )نواحی گائوں واہگرے میں نامعلوم افراد نے 12 سالہ بچے کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا،جسم کے نازک اعضا کو بھی کاٹ دیا گیا، مقتول کی خون میں لت پت ویرانے میں پڑی لاش تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردی جبکہ ملزموں کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ پولیس نیمقتول علی حسن کے والد اسحاق کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول رات رسم حنا کی تقریب میں پیسے لوٹتارہا اورصبح اسکی لاش برآمد ہوئی۔