ملزم فیاض پانچ بچوںکی ماں 30 سالہ تہمینہ سے ناجائز تعلقات استوارکرنا چاہتا تھا،انکار پر گھر میں داخل ہوکر قتل کردیا‘ملزم گرفتار
مریدکے (یواین پی)مریدکے کی آبادی ظفر پارک میں ناجائز تعلقات استوار نہ کرنے پرپانچ بچوں کی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا،ملزم مقتولہ کے ہاتھ،پائوں،نازک حصے اور گلہ کاٹ کر بھنگڑا ڈالتا رہا،پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم گرفتار کرکے مقتولہ کے باپ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم فیاض پانچ بچوںکی ماں تیس سالہ تہمینہ سے ناجائز تعلقات استوارکرنا چاہتا تھا،انکار پر ملزم نے گھر میں داخل ہوکر تیز دھار آلہ سے تہمینہ کی شہ رگ،ٹانگیں،بازو اورنازک حصے کاٹ کر قتل کردیا اور لاش پر بھنگڑا ڈالتا رہا۔ملزم واردات کے بعد فرار ہورہا تھا پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کرکے مقتولہ کے باپ عبدالحمید کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔مقتولہ کے باپ عبدالحمید کے مطابق اس کی بیٹی نے پہلے تین شادیاں کیں جس سے پانچ بچے تھے،اب طلاق یافتہ تھی اور ایک بیٹی کے ساتھ رہ رہی تھی