نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کا گلا کاٹ ڈالا

دانش عرف پلوشہ کا تعلق بہاولپور سے تھا فیصل ٹاون کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھا، ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاون کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو تیز دھار آلہ سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا کی شناخت دانش عرف پلوشہ کے نام سے ہوئی خواجہ سرا کو تیزدھار آلہ سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی مقتول کا تعلق بہاولپور سے ہے جبکہ فیصل ٹاون فلیٹ میں رہائش پذیر تھاڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاون اخلاق اللہ تارڑسے رپورٹ طلب کرلی گئی۔