مانگا منڈی میں درندہ صفت ناصر نے تیز دھار آلے سے حملہ کیا بچہ ہسپتال منتقل ، ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) مانگا منڈی میں نشئی باپ نے اپنے چھ ماہ کے بیٹے سالار کا گلا کاٹ دیا۔ بچے کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ناصر پیر کالونی میں رشتہ داروں کے ہاں آیا تھا، جہاں اس نے بچے کو اٹھا کر باہر لے جا کر تیز دھار آلہ سے اس پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ناصر نشے کا عادی ہے۔