لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گجر پورہ محمد عالم لنگڑیال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ مویشی چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کرکے55 لاکھ مالیت کے مویشی برآمد کر لیں۔انچارج انویسٹی گیشن گجر پورہ محمد عالم لنگڑیال کے مطابق مویشی چور گینگ کے گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ حبیب اللہ اور اس کا ساتھی احمد شامل ہیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کو قیمتی مویشیوں کی فوری برآمدگی کا ٹاسک دیا تھا* ملزمان سے 55 لاکھ مالیت کی 9بھینسیں،3گائیں،ان کے بچے اور لوڈر رکشہ برآمد کر لیے ہیں،ملزمان قیمتی جانور رکشہ پر لوڈ کر فرار ہو جاتے تھے،ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مویشی چوری کے متعدد مقدمات ٹریس، ملزمان کو ہیومین انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے مویشی برآمد کروائے گئے،پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گیںایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے