چور گینگ کے تین ملزم گرفتار، 35 لاکھ کے مویشی برآمد

قصور(خصوصی رپورٹ)تھانہ اے ڈویڑن پولیس نے مویشی چور گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے 35 لاکھ روپے مالیت کے چوری شدہ مویشی برآمد کرلیے۔ 4 ستمبر کو شہری طاہر کی حویلی سے چور 35 لاکھ روپے مالیت کی 9 گائے چوری کرکے لے گئے تھے۔ پولیس نے مویشی چور گینگ کے ملزموں رسول پورہ کے رہائشی کیف، منڈی احمد آباد کے رہائشی عمر اور طارق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مویشی برآمد کرکے مالک کو واپس کردئیے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔