لاہور (خصوصی رپورٹ) سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر خورشید نے بتایا کہ صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ایک ہفتے میں 88 ہزار سے زائد انسپکشنز مکمل کی ہیں جس کے نتیجے میں 55 لاکھ 66 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 433 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ مہنگی روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں 138 افراد کو گرفتار اور 25 مقدمات درج کیے گئے روٹی کی گراں فروشی پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے۔