منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ، 3ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئیمنشیات فروشی کے مرتکب 3 ملزمان کوگرفتار کرکے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی چرس اور کھلی زہریلی شراب برآمد کرلی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ناصر ، دائم اور وریام شامل ہیں ملزم ناصر کے قبضہ سے چرس جبکہ دائم اور وریام مسیح سے شراب برآمد ہوئی ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیاملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایس پی سٹی بلال احمد نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرنیپر ایس ایچ او شاد باغ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے