لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر نا جائز اسلحہ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے ایس ایچ او باٹا پور انصر نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے سر عام اسلحہ لیکر گھومنے اور نمائش کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے3 ملزمان محسن علی،بابر حسین اور جعفر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان سے 4 موبائلز،3پستول میگزین اور گولیاں برآمد کر لیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تحقیقات جاری ہیں ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باٹا پور انصر نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ، شو اف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،