قصور (خصوصی رپورٹ) دریائے ستلج کے سیلابی پانی میں بھارت سے بہہ کر آنے والے سانپوں کے باعث ملحقہ دیہاتوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متعدد مقامات سے زندہ اور مردہ سانپ بر آمد کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں تاریخ کے بدترین سیلاب کے بعد بھارت سے سیلابی پانی کے ساتھ بہہ کر آنے والے سانپوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے مقامی آبادی شدید خوف کا شکار ہے۔اہلِ دیہہ نے ضلعی انتظامیہ سے اصلاحِ احوال اور سانپوں کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔