لڑائی جھگڑے میں فائرنگ کی ، ہتھیاروں سمیت دونوں ملزم پکڑے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم کو 15 کی کال پر موقع پر پہنچا، جہاں ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر موثر حکمت عملی کے تحت انہیں راؤنڈ اپ کیا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ملزمان شدید فائرنگ کر رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے دو رائفلیں، میگزینز اور کارتوس برآمد کیے گئے۔ ملزمہ ریحانہ اور ملزم اشرف کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے، اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔