لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی کرائم پاکٹس اور ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ جاری ہے دہشت گردی،اغوا،اقدام قتل،پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث خطرناک ملزم کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے مصطفیٰ ٹاؤن میں سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ملزم کو گرفتار کیاملزم لاہور پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھاشیراکوٹ ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم بھی ڈولفن کے شکنجے میں ہیڈولفن نے سیف سٹی اتھارٹی کی کیمرہ کال پر ریسپانس کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیاملزم کے قبضہ سے پستول،چلیدہ خول اور گولیاں برآمد کی گئی ملزمان ریاض،رضوان کارروائی کیلئے تھانہ مصطفی ٹاؤن، شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر وقت الرٹ ہے