لاہور میں پہلی فرضی مشق کا انعقاد 8 ریسکیو بوٹس اور 60 سے زائد ریسکیورز نے حصہ لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورمیں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پنجاب ایمرجنسی سروس لاہور کے زیر اہتمام پہلی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیاتفصیلات کے مطابق سیکرٹری محمکہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے فرضی ریسکیو مشقوں کا انعقادکھیرا پل، بی آر بی نہر میں کیا گیا۔ فرضی ریسکیو مشقیں ضلعی ایمرجنسی افسر شاہد وحید کی سربراہی میں انعقاد پذیر ہوئیں۔فرضی ریسکیو سیلابی مشقوں میں 8 ریسکیو بوٹس اور 60 سے زائد ریسکیورز نے حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شاہد وحید قمر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صہیب بٹ نے موک ایکسرسائز کا مشاہدہ کیا۔ریسکیو1122 کی تیاری حالت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صہیب بٹ نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد ایمرجنسی کیصورت میں فوری ریسپانس کو یقینی بنانا ہے جبکہ ان فرضی مشقوں کے ذریعے محکمہ جات کے مابین ہم آہنگی اور اجتماعی ریسپانس میں بہتری آتی ہے۔ریسکیو 1122 کیعلاوہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ لاہور کے علاوہ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانسٹیموں نے بھی شرکت کی۔ اس دوران پنجاب ایمرجنسی سروس لاہور کے عملہ نے سیلاب متاثرین کومحفوظ مقام پرپہچانے،ڈوبتے ہوئے فرد کو ریسکیو کرنے، غوطہ خوری اور موقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کیحوالے سے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔اس سلسلے میں ایڈیشن ڈپٹی کمشنرصہیب بٹ نے فلڈ کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کامعائنہ کیا اوران کی کارگردگی کو تسلی بخش قراد دیتے ہوئے ریسکیورزکے کام کوسراہا۔اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ موک ایکسر سائز کا مقصدتیاری کی صورت حال اور امدادی سامان کا معائنہ کرناہے تاکہ مؤثر حکمت عملی سے سیلابی صورت حال میں لوگوں کی بروقت ریسکیو کرنا اور اداروں میں آپس کے ربط کو مزید بہتر بنانا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرشاہد وحیدقمر نے دوران بریفنگ بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس لاہورکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔