لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے 6 سالہ بچی جھلس کر زخمی ہوگئی بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ اڈا پلاٹ کے قریب واقع گھر میں آگ لگنے سے 6 سالہ انشال فاطمہ جھلس کر زخمی ہوگئی پولیس کے مطابق سردی کی شدت سے بچنے کے لیے کمرے میں آگ جلائی ہوئی تھی کہ 6سالہ انشال فاطمہ کھیل کود کر رہی تھی کہ اس دوران آگ پر پیٹرول چھڑک دیابھڑکتی آگ کے شعلوں نے بچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا زخمی انشال فاطمہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔