کینسر قابل علاج مرض، مناسب احتیاط سے بچائو ممکن ہے:مریم نواز

کینسر کے علاج کیلئے پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال لاہور میں زیر تکمیل ہے
 نواز شریف کینسر ہسپتال میں  ہر مریض کو مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے:وزیر اعلی 
 لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے  کینسر قابل علاج مرض ہے اور مناسب احتیاط سے بچا ئوبھی ممکن ہے۔کینسر سے بچائوکے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی اشد ضروری ہے، پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرح اموات تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ کینسر سے بچا کیلئے ہر سطح پر ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا، کینسر کے باعث اپنی ماں کو کھونے کاغم کبھی نہیں بھول سکتی، کینسر کے علاج کیلئے پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال لاہور میں زیر تکمیل ہے، نواز شریف کینسر ہسپتال میں ہرسٹیج کے ہر مریض کو مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے لئے کینسر کے علاج کے اخراجات ادا کرنا مشکل ہے، ریاست اپنا کردار نبھائے گی، منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچا ممکن ہے۔