امریکہ کی منتیں کی جارہی ہیں، مائی باپ ہمیں بچائو: احسن اقبال

بانی اس وقت کرپشن کیس کے مجرم ہیں  پی ٹی آئی کو چاہئے ان سے جان چھڑائے 
 پی ٹی آئی کے جو لوگ عمران خان کا دفاع کر رہے ہیں وہ قوم کے مجرم ہیں:وفاقی وزیر

نارووال(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے  کہا  ہے امریکہ کی منتیں کی جارہی ہیں کہ مائی باپ ہمیں بچائو۔نارووال سپورٹس سٹی میں یونیورسٹی آف نارووال میں گفتگو کرتے ہوئے   احسن اقبال نے کہا  آج جو جیلوں میں ہیں ،ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، وہ امریکہ کے پیروں میں پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں تعلیم حاصل کی، ماضی میں جیلیں کاٹیں، کبھی امریکی کانگریس مین کے منتیں ترلے نہیں کئے بلکہ جھوٹے کیسز سے بری ہوکر باہر آئے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج جو جیل میں ہیں ہمیں ان کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں، امریکا جا کر کانگریس مین کی منتیں کی جارہی ہیں کہ مائی باپ ہمیں بچائو‘بانی پی ٹی آئی اس وقت کرپشن کیس کے مجرم ہیں  پی ٹی آئی کو چاہئے ان سے جان چھروائے کسی ایماندار بندے کو اپنا چیرمین لگائیں ‘جو پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کا دفاع کر رہے ہیں وہ قوم کے مجرم ہیں ‘  جو شخص چور کا دفاع کرتا ہے وہ بھی چوری میں شریک ہوتا ہے۔