کینسرسے بچائو کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام  آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچائو کا عالمی دن آج   منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچائو کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اورمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا