دیپالپور (خصوصی رپورٹ) اڈا املی موتی کے قریب موٹر سائیکل اور مزدا میں تصادم، نوجوان موقع پر جاں بحق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، ڈرائیور موقع سے فرار دیپالپور پاکپتن روڈ پر واقع اڈا املی موتی کے قریب مزدا گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نزیر احمد جتالہ کے نام سے ہوئی ہے جو املی موتی کا ہی رہائشی تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ مزدا ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، جو حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔