کوسٹرکی ٹکر،موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق

 ساتھی زین علی شدیدزخمی ، ڈرائیور کوسٹر جائے حادثہ پر چھوڑ کرفرارہوگیا
 محمدنگر(خصوصی رپورٹ) تیزرفتار کوسٹر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار27 سالہ نوجوان جاں بحق، ساتھی شدیدزخمی ہوگیا، حادثہ اڈا رنگشاہ کے نزدیک پیش آیا،جس کے نتیجہ میں 27 سالہ خرم شہزاد موقع پر ہی دم توڑگیا، جبکہ ساتھی زین علی شدیدزخمی ہوگیا ، ڈرائیور کوسٹر جائے حادثہ پر چھوڑ کرفرارہوگیا، ریسکیو1122کیاہلکاروں نے لاش اورزخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال عارفوالا منتقل کردیا ،تھانہ رنگشاہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔