ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ، موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق

 زین علی ہسپتال میں دم توڑگیا،عملہ پربہترطبی امدادنہ دینے کاالزام
بورے والا ( خصوصی رپورٹ)نواحی گا ئوں 48کے بی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سیموٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ زین علی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن ایمرجنسی میں دستیاب عملہ بہتر طبی امداد دینے میں قاصر رہا ، نواحی گا ئوں 48کے بی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے مقامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا، زین علی سکنہ 47کے بی اپنی موٹر سائیکل پر سوا رہو کر جا رہا تھا کہ 48کے بی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایمرجنسی وارڈ میں تعینات عملہ بہتر طبی امداد دینے سے قاصر رہا اور زخمی نوجوان دم توڑ گیا لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔