ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔23سالہ مظہر کام سے فارغ ہو کر موٹرسائیکل پر گھرجارہا تھاکہ علاقہ کمیر 120/9-Lکے قریب تیز رفتار بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں مظہر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثہ کے بعد نامعلوم بس ڈرائیور فرارہو گیا۔ تھانہ کمیرپولیس نینامعلوم بس ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔