عوامی شکایات پرتفتیشی افسران کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلٰی پنجاب ویڑن کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے تھانہ چوہنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی سمیت ڈی ایس پی انویسٹی گیشنز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں انچارج انویسٹی گیشنز، تفتیشی افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کییڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ناقص تفتیش پر چند تفتیشی افسران کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاڈی آئی جی سید ذیشان رضا کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کے لئے سختی سے ہدایات دیں مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائیگاشہریوں کے جان و مال کا تحفظ انویسٹی گیشن پولیس کی اولین ترجیح ہے،کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہے،شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے،افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں،عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں