گلبر گ پولیس :48 گھنٹوں میں 11ملزم دھر لئے

 ملزموں میں 6 منشیات فروش 3 ہوائی فائرنگ کرنیوالے اور 2 پتنگ باز شامل 
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے 48 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 6 منشیات فروش 3 ہوائی فائرنگ اور 2 پتنگ باز شامل ہیں۔منشیات فروشوں کو ایف سی کالج کے عقب، جام شیریں پارک اور سنٹر پوائنٹ کے علاقوں سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کو دوران پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیاملزمان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس، 450 گرام آئس، 95 لیٹر شراب، ناجائز اسلحہ، پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کی گئی۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں