72 گھنٹوں میں 325ملزم پولیس نے دھر لئے

39اشتہاری بھی پکڑے گئے،۔ 190 ریکارڈ یافتہ مجرم زیر حراست 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف ڈولفن پولیس کا اسپیشل ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیترجمان ڈولفن کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں سنگین جرائم میں مطلوب مجموعی طور پر 325 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں 39 اشتہاری ملزمان شامل ہیں، جب کہ 190 ریکارڈ یافتہ اور 61 عادی مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف زیر سماعت مقدمات میں مطلوب 35 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا ہیگرفتار ملزمان پر سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ڈولفن سکواڈ نے تمام گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ہے۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے مزید کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ڈولفن پولیس ہر وقت الرٹ ہے اور اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل ٹارگٹڈ آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔