بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ ریمپ لباس میں جلوہ گر ہو کر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
51 سالہ اداکارہ نے اِنڈِگو رنگ کی ری امیجڈ شیروانی زیب تن کی، جس میں ہیرے کی کڑھائی، ڈائمنڈ اسکالپ ڈیزائن، ٹسل ڈراپ اور مزین بروچز شامل تھے۔مداحوں نے ایشوریا کی منفرد اسٹائل اور خوبصورتی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا، جبکہ یہ لباس روایتی اور جدید فیشن کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔