ایشوریا اور ابھیشیک بچن کی شکایت پر یوٹیوب نے اے آئی ویڈیوز حذف کر دیں

ایشوریا اور ابھیشیک بچن کی شکایت پر یوٹیوب نے اے آئی ویڈیوز حذف کر دیں

ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی قانونی کارروائی کے بعد یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائی گئی ان کی ویڈیوز حذف کر دی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ ویڈیوز AI Bollywood Ishq نامی یوٹیوب چینل پر موجود تھیں اور مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی تھیں۔ ویڈیوز میں مختلف بالی وُڈ اداکاروں کو مصنوعی انداز میں رومانوی یا قابلِ اعتراض مناظر میں دکھایا گیا تھا، جن میں بعض مناظر میں مشہور شخصیات کو بوس و کنار کرتے یا نجی لمحات میں پیش کیا گیا۔یوٹیوب نے بتایا کہ شکایت اور ہرجانے کے نوٹس کے بعد چینل کے تخلیق کار نے خود یہ ویڈیوز حذف کر دی ہیں، تاہم پلیٹ فارم گمراہ کن یا تبدیل شدہ مواد کو ہٹانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک نے نئی دہلی کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ AI کے ذریعے بنائی گئی یہ ویڈیوز شخصی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ عدالت سے انہوں نے ایسے مواد پر پابندی اور یوٹیوب کی AI پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔