راولپنڈی و اسلام آباد میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری

 راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق راولپنڈی اوراسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو ا،جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں چھوٹے سائز کے اولے گرے ،بارش سے جڑواں شہروں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ اھر ملکہ کوہسار مری میں بارش کاسلسلہ شروع ہو گیا،جبکہ جنوبی علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔