اسلام آباد‘راولپنڈی میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری

تین ماہ بعد بارش سے راولپنڈی میں خشک سردی ختم ہو گئی‘ شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے
خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر اور سوات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، کوئٹہ میں شدید سردی
اسلام آباد، راولپنڈی (آن لائن)اسلام آباد میں بارش جبکہ راولپنڈی میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔تین ماہ بعد بارش سے راولپنڈی میں جل تھل ایک ہوگیا جبکہ خشک سردی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔ شہریوں نے گرم کپڑے، کوٹ اور جیکیٹ نکال لی۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 5 نومبر تک پنجاب میں بارش کا امکان ہے‘ کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد ہوگیا ہے، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔سردی کی شدت بڑھنے کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات اور کمبل دوبارہ نکال لیے ہیں‘ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا