گلگت میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم‘درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گر گیا
اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی‘ جی ٹین سیکٹر میں ژالہ باری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفوج ہو کر رہ گئی۔شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے اور سفر میں رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خطے میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔بابوسر ٹاپ اور خنجراب پاس سمیت اہم راستے برفباری کے باعث بند ہو گئے ہیں جس سے پاکستان اور چین کے درمیان سفر میں خلل پڑ رہا ہے‘آزاد کشمیرمیں کہیں بارش تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،وادی جہلم، وادی لیپہ کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ رات برفباری سے سردی بڑھ گئی۔مظفرآبادشہرمیں گزشتہ رات شدید بارش کے بعد بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے