پاکستان کی اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک نجی فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی، رشتوں اور محبت کے تجربات کے حوالے سے بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی انہیں لاڈ پیار اور احترام کے ساتھ رکھتے ہیں، جس کا اثر ان کے معیار اور توقعات پر پڑا ہے۔مومنہ اقبال نے کہا کہ ان کے بھائی انہیں اتنی توجہ دیتے ہیں کہ محبت کے حوالے سے ان کے معیار بہت بلند ہو گئے ہیں، اور اس وجہ سے وہ محسوس کرتی ہیں کہ شاید وہ کبھی شادی نہ کریں۔اداکارہ نے کہا کہ آج کل کی خواتین مردوں سے اتنی توقعات رکھتی ہیں اور ان کے نخرے بڑھا دیتی ہیں کہ مرد بھی کسی ناراض محبوبہ کی طرح برتاؤ کرنے لگتے ہیں، جس سے اپنی اصل شناخت برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔