کیا مومنہ اقبال جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں؟

کیا مومنہ اقبال جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشہ خان اور خوشحال خان کی شادی کے اچانک اعلان کے بعد، اداکارہ مومنہ اقبال کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ بھی جلد شادی کرنے جارہی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں، اور انہیں شادی کے دعوت نامے بھی موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔  خبروں کے مطابق، مومنہ اقبال کے ہونے والے دولہا کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔ ابھی تک دولہا کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں، مگر یہ یقین دہانی کی گئی ہے کہ جیسے ہی وہ شادی کریں گی، اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی تاکہ مداحوں کو ان کی زندگی کے اس نئے مرحلے کے بارے میں معلوم ہو سکے۔  اداکارہ کے مداحوں نے انہیں دل سے شادی مبارک بادیں دینا شروع کر دی ہیں اور ان کے اس نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔