کاش مریم نواز کراچی آئیں، تو یہاں بھی حالات بہتر ہو جائیں:مومنہ اقبال

کاش مریم نواز کراچی آئیں، تو یہاں بھی حالات بہتر ہو جائیں:مومنہ اقبال

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کراچی کے لیے مریم نواز کی موجودگی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

وائرل کلپ میں مومنہ اقبال نے کہا کہ پنجاب میں صورتحال بہت بہتر ہو رہی ہے اور وہاں کے حالات اچھے ہیں، کاش مریم نواز کراچی آجائیں تاکہ یہاں بھی بہتری آسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے میں نے باقاعدہ لکھا بھی ہے کہ اگر کراچی والوں کا کوئی ہے تو ہمیں بتا دیں، کیونکہ میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں اور یہاں کے مسائل سے واقف ہوں۔میزبان فیصل قریشی نے ان سے کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کچھ کہہ دیں، تو اداکارہ نے جواب دیا کہ اگر مریم نواز کراچی آجائیں تو شاید یہاں بھی حالات بہتر ہو جائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کچھ عرصہ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دے دیں اور سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو رکھ لیں، جس کا سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔