فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بہاولپور چھاؤنی دورہ، جدید تربیتی مشق “اسٹیڈفاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بہاولپور چھاؤنی دورہ، جدید تربیتی مشق “اسٹیڈفاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہاولپور چھاؤنی کا دورہ کیا، جہاں انہیں بہاولپور کور کی جانب سے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے خیرپور ٹامیوالی میں منعقد کی گئی بڑے پیمانے کی تربیتی جنگی مشق “اسٹیڈفاسٹ ریزولو” (Steadfast Resolve) کا مشاہدہ کیا، جس میں ڈرونز، جدید نگرانی کے آلات، الیکٹرانک وارفیئر اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ انہوں نے جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔جوانوں سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور مستقبل کی ٹیکنالوجیکل جنگی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر سطح پر اعلیٰ تیاری ناگزیر ہے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے:

روہی ای اسکلز لرننگ ہب کا افتتاح کیا تاکہ جنوبی پنجاب اور ملک بھر کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل مہارتیں فروغ پائیں۔
آرمی پبلک اسکول عباسیہ کیمپس کا افتتاح کیا اور معیاری تعلیم و کردار سازی کے عزم کا اعادہ کیا۔
ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ کیا، جہاں جدید پلیٹ فارمز کی مینٹیننس اور مقامی پیداوار پر بریفنگ دی گئی۔
یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج مختلف شعبوں میں بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے اور مستقبل کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔