طلباء کا کراچی رینجرز کے دورے سے آگاہی اور سیکیورٹی کی خدمات کا مشاہدہ

طلباء کا کراچی رینجرز کے دورے سے آگاہی اور سیکیورٹی کی خدمات کا مشاہدہ

کراچی کی مختلف جامعات اور مدارس سے تعلق رکھنے والے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے حال ہی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا تفصیلی دورہ کیا۔

 اس دورے کا مقصد شرکا کو رینجرز کی بنیادی ذمہ داریوں، پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کام کے طریقہ کار سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔دورے کے دوران، رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہونے والی مختلف مشقوں اور ڈرلز کا مظاہرہ کیا، جس سے شرکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے رینجرز کی مہارت کا عملی مشاہدہ کیا۔ اس کے علاوہ، شرکاء نے رینجرز کے شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بارڈر پر اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہروں سے بھی روشناس کرایا گیا۔

اس دوران، ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے ڈی جی رینجرز (سندھ) سے سیکیورٹی سے متعلق مختلف سوالات پوچھے اور ان کے جوابات حاصل کیے۔ طلباء و طالبات نے کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور منعقدہ سرگرمیوں پر اپنے شکریہ کا اظہار کیا۔ اس دورے سے طلباء و طالبات کو نہ صرف قومی سلامتی کے اداروں کے کام کے بارے میں آگاہی ملی بلکہ انہوں نے سندھ رینجرز کی خدمات کو بھی سراہا، جس سے امن و امان کے قیام میں ان کے اہم کردار کا ادراک بڑھا۔