لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے وفد نے ملاقات کی، جس کی سربراہی جرمن پیڈیایٹرک آنکالوجسٹ ڈاکٹر سٹیفن مائیکل نے کی۔
ڈاکٹر سٹیفن مائیکل نے پنجاب حکومت کی بچوں کے کینسر کے علاج میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔وفد میں ہیڈلبرگ یونیورسٹی اسپتال اور جرمن کینسر ریسرچ سینٹر کے ماہرین شامل تھے، جہاں بچوں کے کینسر کے علاج میں جرمن اداروں کی معاونت پر اصولی اتفاق ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والا پاکستان کا پہلا صوبہ ہے اور لاہور میں جدید کینسر ہسپتال تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیڈیایٹرک آنکالوجی کے لیے جرمنی کی جدید ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
ارلیمانی لیڈر وسیم بٹ نے کہا کہ لاہور اور ہیڈلبرگ کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط مضبوط ہو رہے ہیں، جبکہ ہیڈلبرگ کے لارڈ میئر پروفیسر ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر نے وزیر اعلیٰ کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر سٹیفن مائیکل نے بھی کہا کہ پنجاب میں بچوں کے کینسر کے علاج میں اعلیٰ معیار قابلِ تحسین ہے۔