وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور اسمارٹ سٹی میں سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

 یہ اسپتال بتر جی گروپ کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر 500 بیڈز ہوں گے، جبکہ سعودی جرمن اسپتال 300 بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ اس اسپتال کی تعمیر پر تقریباً 250 ملین ڈالرز کی لاگت آئے گی۔ سعودی جرمن اسپتال نیٹ ورک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، مراکش، اور یمن میں کامیابی کے ساتھ اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے نجی شعبے کا بھرپور خیرمقدم کریں گے اور پنجاب کا پورا ہیلتھ سسٹم تبدیل کر کے اسے زیادہ مؤثر اور بہتر بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا اسپتال صحت عامہ میں بہتری اور فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، اور یہ صوبے کی عوام کو جدید ترین طبی سہولتیں فراہم کرے گا۔