وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے این ایس آئی سی ٹی اینڈ آر کے شعبوں کا دورہ کر کے ہسپتال کی تعمیر اور انتظامی امور کا جائزہ لیا.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے این ایس آئی سی ٹی اینڈ آر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی و انتظامی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکزی داخلی ہال، ریڈیالوجی، میموگرافی سوئٹ، سی ٹی اسکین روم، ریڈی ایشن تھراپی، ٹریٹمنٹ پلاننگ روم اور سیمولیٹر سمیت دیگر اہم شعبہ جات کا معائنہ کیا۔مریم نواز نے سٹیٹ آف دی آرٹ سیٹنگ روم اور اے ایچ یو روم کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال کی تعمیر تین شفٹوں میں مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ منصوبہ جلد از جلد فعال ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال کے لیے 219 آسامیوں کی بھرتی کا عمل جاری ہے، جن میں سے 32 امیدوار منتخب ہو چکے ہیں، جبکہ مزید 415 آسامیوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور اشتہار آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے ڈین، ڈائریکٹر اور دیگر اہم عہدوں پر بہترین اور ماہر پروفیشنلز کی تعیناتی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔