گلوکار زوبین گارگ کی موت لائف جیکٹ نہ پہننے کے باعث ہوئی: بھارتی وزیراعلیٰ

گلوکار زوبین گارگ کی موت لائف جیکٹ نہ پہننے کے باعث ہوئی: بھارتی وزیراعلیٰ

بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم گینگسٹر کے مقبول گانے ’یا علی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار زوبین گارگ کی موت اسکوبا ڈائیونگ کے دوران لائف جیکٹ نہ پہننے کی وجہ سے ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ زوبین نے پہلی بار سمندر میں جاتے وقت لائف جیکٹ پہن رکھی تھی، تاہم دوسری بار بغیر لائف جیکٹ کے ڈائیونگ کی، جو ان کی موت کا سبب بنی۔

ویڈیو سے تصدیق
حادثے سے قبل بنائی گئی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسری ڈائیو کے دوران زوبین گارگ نے لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔

مزید تفصیلات
گلوکار کا پوسٹ مارٹم آج سنگاپور میں کیا جائے گا تاکہ موت کی اصل وجہ کی تصدیق ہو سکے۔آسام میں زوبین گارگ کی اچانک موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وہ گزشتہ روز سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے تھے۔