زوبین گرگ کے مینیجر پر قتل کی سازش اور زہر دینے کا الزام، تحقیقات میں شامل

زوبین گرگ کے مینیجر پر قتل کی سازش اور زہر دینے کا الزام، تحقیقات میں شامل

بالی ووڈ کے معروف گلوکار زوبین گرگ کی سنگاپور میں موت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے گلوکار کے مینیجر سدھارتھ شرما کو بھی تفتیش میں شامل کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق زوبین گرگ کے بینڈ کے ایک ممبر شیکھر جیوتی گوسوامی نے سدھارتھ شرما پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے گلوکار کے قتل کی سازش کی اور انہیں زہر دیا۔ ایس آئی ٹی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جمع کروائی گئی تفصیلی رپورٹ کے مطابق شیکھر نے کہا کہ سدھارتھ گرگ کی موت سے قبل مشکوک رویے دکھا رہے تھے۔

میڈیا کے مطابق سدھارتھ شرما سنگاپور میں پین پیسیفک ہوٹل میں زوبین کے ساتھ ٹھہرے ہوئے تھے۔ شیکھر نے بیان میں مزید کہا کہ گلوکار کی موت سے قبل سدھارتھ شرما نے یاٹ پر زبردستی کنٹرول سنبھالا، مسافروں کو خطرے میں ڈال دیا اور دوسروں کو انتظامات نہ سنبھالنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ، سنگاپور میں منعقد ہونے والے فیسٹیول کے منتظم شیامکانو مہانتا کو بھی تحقیقات میں نامزد کیا گیا ہے۔