آنجہانی گلوکار زوبین گارگ کی اہلیہ نے ہاتھ سے لکھا آخری خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا

آنجہانی گلوکار زوبین گارگ کی اہلیہ نے ہاتھ سے لکھا آخری خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا

آسام سے تعلق رکھنے والے گلوکار زوبین گارگ کی اہلیہ گریما گارگ نے اپنے مرحوم شوہر کا ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

گریما نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ یہ خط شیئر کیا، جو دراصل ان کی آخری فلم ’’روئی روئی بینالے‘‘ کی تشہیری مہم کا حصہ تھا، جس کی ریلیز 31 اکتوبر کو متوقع ہے۔انہوں نے جذباتی پیغام میں لکھا کہ زوبین نے 15 ستمبر کو اپنے چاہنے والوں کے لیے خطوط لکھے، جن میں محبت جھلکتی ہے، مگر دل میں ایک سوال مسلسل چل رہا ہے کہ 19 ستمبر کو کیا ہوا؟ وہ کیسے اور کیوں؟ جب تک ان سوالوں کے جواب نہیں ملتے، انہیں سکون نہیں مل سکتا۔زوبین گارگ کے ہاتھ سے لکھا یہ خط میں لکھا تھا: "ذرا انتظار کرو، میری نئی فلم آنے والی ہے۔ ضرور دیکھنے آنا۔ محبت کے ساتھ، زوبین دا۔"

مشہور گلوکار کے مداح اس خط اور اہلیہ کے پیغام کو پڑھ کر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 19 ستمبر کو سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران زوبین ہلاک ہو گئے تھے، جس کی تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ پر موجود افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان کی موت نے ان کے چاہنے والوں کو غمگین کر دیا ہے۔