زوبین گارگ کی ہلاکت: پولیس نے بینڈ میٹ اور ساتھی گلوکارہ گرفتار، کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 4 ہو گئی

زوبین گارگ کی ہلاکت: پولیس نے بینڈ میٹ اور ساتھی گلوکارہ گرفتار، کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 4 ہو گئی

سنگاپور میں ہلاکت کے واقعے میں بالی ووڈ گلوکار زوبین گارگ کے بینڈ میٹ شیکھر جیوتی گوسوامی اور ساتھی گلوکارہ امرتپراوا مہانتا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دونوں 19 ستمبر کو نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول میں گارگ کے ساتھ موجود تھے جب وہ تیراکی کے دوران پانی میں ڈوب گئے۔ پولیس نے پہلے ہی گارگ کے منیجر اور فیسٹیول منیجر کو گرفتار کر کے ان پر قتل، مجرمانہ غفلت اور حادثاتی موت کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ تحقیقات کے دوران شواہد اکٹھا کرنے کے لیے ٹیم سنگاپور بھی جا رہی ہے۔ زوبین گارگ کی اہلیہ نے عدالتی نظام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے فوری سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ گارگ نے ہندی، بنگالی اور آسامی زبانوں میں گانے گائے اور بالی ووڈ میں ’یا علی‘ اور ’دل تو ہی بتا‘ جیسے سپر ہٹ گانے دیے۔