پنجاب پولیس نے پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 11 ہزار 900 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ اضلاع میں 11 ہزار 521 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق، سب سے زیادہ گرفتاری فیصل آباد ریجن سے ہوئی، جہاں 2860 ملزمان پکڑے گئے، اس کے بعد لاہور ریجن میں 2685 اور گوجرانوالہ ریجن میں 2043 ملزمان گرفتار ہوئے۔ دیگر ریجنز میں گرفتاریوں کی تعداد کچھ یوں ہے:
شیخوپورہ ریجن: 1172
گجرات ریجن: 430
راولپنڈی ریجن: 1224
سرگودھا ریجن: 239
ملتان ریجن: 602
ساہیوال ریجن: 564
ڈیرہ غازی خان ریجن: 48
بہاولپور ریجن: 33
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے ہزاروں تیار پتنگیں، ڈور کی چرخیاں اور پتنگ بازی کے لیے استعمال ہونے والا خام مال بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں عوام کی حفاظت اور پتنگ بازی کے نتیجے میں ہونے والے حادثات کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔