چوہنگ پولیس نے ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر کرکٹ میچز پر آن لائن جوا کھیلنے اور منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔
ایس ایچ او چوہنگ اور ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ لیگ پر آن لائن بیٹنگ کے ملزم جواد حسین کو گرفتار کیا، جبکہ دورانِ کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش حسام کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلو 50 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی، جو وہ پوش علاقوں اور ہوسٹلز کے اطراف نوجوان نسل کو فروخت کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں اور جوا کھیلانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔