لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ بازی پر کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے، اور اس کے نتیجے میں حالیہ کارروائیوں میں 1072 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مارچ کے مہینے میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1049 مقدمات درج کیے گئے۔رواں سال مجموعی طور پر پتنگ بازی میں ملوث 3242 افراد گرفتار ہوئے اور 3100 مقدمات درج کیے گئے۔گرفتار شدگان کے قبضے سے 109,276 پتنگیں اور 3,684 چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران فیلڈ میں متحرک رہیں اور پتنگ بازی پر کڑی نظر رکھیں، جبکہ شہری بھی قانون کی پاسداری یقینی بنائیں۔یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور حادثات میں کمی لانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، کیونکہ پتنگ بازی کے دوران چرخیاں اور دیگر خطرناک عناصر اکثر حادثات کا باعث بنتے ہیں۔