لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آئندہ ہونے والے انتخابات 2026 کے حوالے سے بار کے ریگولر ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام واجبات 30 ستمبر 2025 (بروز منگل) تک لازمی طور پر جمع کرا دیں۔صرف وہی ریگولر ممبران، جنہوں نے واجبات بروقت ادا کیے ہوں گے، آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔ واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد واجبات ادا کرنے والے وکلا کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا جائے گا۔انتخابات سے متعلقہ ضابطہ اخلاق کے مطابق بار ایسوسی ایشن اپنے ممبران کی مکمل فہرست جاری کرے گی۔